Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

9 مئی کے واقعات: خیبر پختونخوا پولیس 8 ہزار 417 ملزموں کی گرفتاری میں ناکام

Published

on

خیبرپختونخوا پولیس نو مئی کے واقعات میں بڑی تعداد میں ملوث افراد کی گرفتاریوں میں ناکام رہی، محکمہ داخلہ کی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث 8 ہزار 417 ملزمان کی  شناخت اور گرفتاری نہ ہوسکی۔

محکمہ داخلہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف اضلاع میں 8 ہزار سے زائد ملزمان پولیس کو متعدد دفعات میں مطلوب ہیں،214ملزموں نےضمانت ازگرفتاری حاصل کرلی،1160 ملزموں نےگرفتاری کے بعد ضمانت حاصل کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پر تشدد واقعات میں ملوث 119 نامزد ملزمان اس وقت  مختلف جیلوں میں زیرحراست ہیں،  دیر لوئر میں  5 ہزار 148،بنوں میں ایک  ہزار 143 ،ڈیرہ اسماعیل  خان میں 75  مطلوب ملزمان پولیس گرفتار نہ کرسکی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ  کوہاٹ میں 1060 اور پشاور میں 446 نامعلوم ملزمان کی شناخت نہ ہونے پر پولیس  گرفتارنہ کرسکی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین