Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

سابق کمشنر راولپنڈی کے الیکشن دھاندلی کے الزامات، رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ

Published

on

سابق کمشنر راولپنڈی کے الیکشن میں دھاندلی الزامات پر الیکشن کمیشن نے انکوائری رپورٹ منظرعام پر لانے کافیصلہ کرلیا۔انکوائری رپورٹ  پہلے الیکشن کمیشن کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن رپورٹ کی سفارشات پر من وعن عمل بھی کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے تحقیقات کے لیے ایک رکنی کمیٹی قائم کی تھی۔

کمیٹی نے ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں انکوائری کی تھی۔ رپورٹ ڈسٹرکٹ اور ریٹرنگ افسران کے بیانات پر مشتمل ہے۔

کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے کمیٹی میں تحریری بیان جمع کرایا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین