Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

تربت میں فائرنگ سے سابق صوبائی وزیر اسلم بلیدی زخمی

Published

on

بلوچستان کے ضلع تربت میں میر عیسیٰ قومی پارک کے قریب فائرنگ سے سابق صوبائی وزیر سینیٹر میراسلم بلیدی شدید زخمی ہوگئے۔

سینئر سپرٹینڈنٹ پولیس ضیا مندوخیل نے بتایا کہ میر اسلم بلیدی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ پارک میں چہل قدمی کر رہے تھے، انہیں ایک گولی کندھے اور دوسری پیر میں لگی ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ میر اسلم بلیدی کو زخمی حالت میں ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سابق صوبائی وزیر میر اسلم بلیدی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین