Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عالمی اردو کانفرنس میں معروف مزاح نگاروں کی تحریروں کے اقتباسات پڑھ کر سنائے گئے

Published

on

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری سولہویں عالمی اردو کانفرنس کے تیسرے روز ”اردو مزاح کی پڑھنت” پرسیشن کا انعقاد کیا گیا۔

اس سیشن میں اردو مزاح کے نامور مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی پطرس بخاری ابن انشا اور پنڈت رتن ناتھ سرشار کے شاہکار مزاح سے مختلف اقتباس پڑھ کر سنائے گئے۔

پڑھنت کو ضیاءمحی الدین سے منسوب کیا تھا، جس میں فواد خان، میثم نقوی اور کرن صدیقی نے پڑھنت کی۔

سید نصرت علی  نے دلاورفگار ، سیدمحمد جعفری خمار بارہ بنکوی اور منیر نیازی کے اشعار تمام شعراءکرام کے مخصوص انداز میں پڑھ کر حاضرین محفل سے خوب داد وصول کی۔ اجلاس میں نظامت کے فرائض نعمان خان انجام دیے۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین