Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

یورپ میں اس ہفتے شدید گرمی کی لہر، جرمنی میں بچوں، بوڑھوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

Published

on

جرمنی کی حکومت نے ملک کے معمر افراد جو مختلف امراض کا شکار ہیں، حاملہ خواتین، چھوٹے بچوں کے والدین کو ملک میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور ویک اینڈ پر ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نسبتا ٹھنڈے مقامات پر قیام کریں۔

جرمنی کے محکمہ موسمیات نے ملک کے مغربی حصے میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے، 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے اور گرم مرطوب رہنے کی پیشگوی کی ہے۔ جرمن وزارت صحت نے عوام کو گھروں کے اندر رہن اور زیادہ سے زیادہ پانی اور مشروبات استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ دن کے اوقات میں مشقت والی سرگرمی سے گریز کریں۔

آآسٹریلیا میں پیر کے روز درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، حکومت نے فری ہاٹ لائن قائم کی ہے جس پر عوام کو گرمی سے بچاؤ کے شورے دیئے جائیں گے۔

یورپ میں ہر سال ہیٹ یو کی وجہ سے ہزاروں اموات ہوتی ہیں اور ماہرین کہتے ہیں کہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے مسئلہ مزید گھمبیر ہوگا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس ہفتے دنیا بھر میں درجہ حرارت کے تین غیر سرکاری ریکارڈ قائم ہوئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین