Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

توہین عدالت کیس میں فیصل واوڈا نے غیرمشروط معافی مانگ لی

فیصل واؤڈا اور مصطفیٰ کمال کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت 28 جون کو مقرر ہے

Published

on

سینیٹر فیصل واوڈا نے توہین عدالت کیس  آخر کار معافی مانگ لی، سینیٹر فیصل وواڈا نے سپریم کورٹ میں دوسرا جواب جمع کرا دیا جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ  وہ عدلیہ کا مکمل احترام کرتے ہیں ۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں صدق دل سے غیرمشروط معافی مانگتے ہیں۔

فیصل واؤڈا نے جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ خود کو سپریم کورٹ کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔

انہوں نے عدالتِ عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ میرے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی ختم کی جائے۔

جواب میں فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ میری پریس کانفرنس سے عدلیہ کا وقار مجروح ہوا تو غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، میری پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی توہین نہیں تھا، عدلیہ کا مکمل احترام کرتا ہوں۔

فیصل واؤڈا نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ 5 جون کی عدالتی کارروائی کے بعد مذہبی اسکالرز سے ملاقات کی، مذہبی اسکالرز سے پوچھا کہ ایک سینیٹر کا کردار کیا ہونا چاہیے؟ مجھے رائے دی گئی کہ انصاف کے ساتھ کھڑے رہیں چاہے یہ بات آپ کے اقرباء کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔

فیصل واؤڈا کے جواب میں قرآن و احادیث کے حوالہ جات بھی دیے گئے ہیں۔

جمع کرائے گئے جواب میں فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں صدقِ دل سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ توہینِ عدالت میں جاری کردہ شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔

انہوں نے اپنے جواب میں یہ بھی کہا ہے کہ قرآن پاک کی تلاوت کے بعد انتہائی متاثر ہوا ہوں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بھی تجویز دی کہ معاملہ انا کا نہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سینیٹر فیصل واؤڈا اور مصطفیٰ کمال کو عدلیہ مخالف بیان دینے پر توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔

سینیٹر فیصل واؤڈا نے توہینِ عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگنے سے انکار کر دیا تھا۔

ان کا جواب 16 صفحات پر مشتمل تھا جو انہوں نے سپریم کورٹ میں جمع کرایا تھا۔

فیصل واؤڈا نے پہلے جواب میں کہا تھا کہ پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی توہین نہیں تھا، پریس کانفرنس کا مقصد ملک کی بہتری تھا، عدالت توہینِ عدالت کی کارروائی آگے بڑھانے پر تحمل کا مظاہرہ کرے، توہینِ عدالت کا نوٹس واپس لیا جائے۔

عدلیہ مخالف بیان پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی تھی۔

فیصل واؤڈا اور مصطفیٰ کمال کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت 28 جون کو مقرر ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین