ٹاپ سٹوریز
فیض حمید اور عمران خان، جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تقرری روکنا چاہتے تھے، عرفان صدیقی
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عرفان صدیقی نے انکشاف کیا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے تقرر میں سب سے بڑا کردار میاں نواز شریف کا تھا اور ان کے تقرر پر مارشل لا لگانے کی دھمکی دی گئی تھی۔
نجی چینل کے پروگرام میں دوران انٹرویو عرفان صدیقی نے کہا کہ ’عاصم منیر کا تقرر روکنے کے لیے عمران خان اور سابق آئی ایس آئی چیف جنرل ریٹائرڈ فیض حمید یکجا تھے اور جب تقرر ہو گیا تو اس کو ختم کرنے کے لیے 9 مئی کا منصوبہ بنا تھا‘۔
انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے ہماری ٹیم کے معاشی ماہر کو بلا کر پوچھا تھا کہ اگر ملک میں مارشل لا لگ جائے تو اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ عرفان صدیقی نے اس قیاس کو رد کیا کہ آصف زرداری اور شہباز شریف ان کا تقرر نہیں چاہتے تھے۔
عرفان صدیقی نے دعویٰ کیاکہ جنرل باجوہ بھی عاصم منیر کو آرمی چیف لگانا نہیں چاہتے تھے، وہ کہتے تھے کہ آرمی چیف کے عہدے کے لیے یہ پانچ لوگ ہیں، عاصم منیر کو چھوڑ کر ان چار میں سے کسی کو لگا لو لیکن اس کو نہ لگاؤ۔
علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نہیں چاہتے کہ اس موقع پر فیض حمید سے توجہ ہٹا کر محض اپنے ایجنڈے کے لیے اس کو سیاسی کھلیان میں بکھیر دیں اور اصل مدعا پیچھے رہ جائے‘۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ ’میرا کہنا ہے کہ پاکستان کی پوری تاریخ میں چار بغاوتوں سمیت 9 مئی سے بڑا کوئی واقعہ نہیں ہے، میرا ہدف عمران خان نہیں بلکہ 9 مئی کے مجرم ہیں، پھر چاہے وہ کوئی بھی ہے‘۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی