پاکستان
فیض حمید کی گرفتاری شروعات ہے، آنے والے دنوں میں عمران خان زمین پر لیٹ جائیں گے، فیصل واوڈا
سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان زمین پر لیٹ جائیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ فیض حمید کی گرفتاری تو شروعات ہے، ابھی بہت سے بڑے بت گرنے ہیں، معاملہ بہت دور تک جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیض آباد دھرنا کیس تو بہت چھوٹا ہے، اب پاکستان کو کوئی ترقی سے نہیں روک سکتا ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ بات صرف کرپشن تک نہیں رہے گی، پی ٹی آئی کی ٹاپ لیڈرشپ بھی اس کا حصہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنرل فیض حمید کی گرفتاری پاکستان کےلیے زبردست فیصلہ ہوا ہے، جو ملک کو نقصان پہنچائے گا اس کا احتساب ہوگا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ فیض حمید اور تحریک انصاف ایک ہی نام ہے، آنے والے دنوں میں بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی زمین پر لیٹ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب کا عمل نظر آئے گا، ہمیں اس وقت جشن منانا چاہیے کہ پاکستان حقیقی طور پر ترقی کی طرف جارہا ہے۔ ہم سب کا یہی طریقہ ہونا چاہیے کہ سیاست کریں اور اداروں کو ان کا کام کرنے دیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور