ٹاپ سٹوریز
فائز عیسیٰ بھی عمر عطا بندیال نکلے، خاور مانیکا نے چلہ کر لیا ایسے ہی بیانات آئیں گے، اعتزاز احسن
لاہور ہائیکورٹ میں اعتزاز احسن کی میڈیا سے گفتگو
سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان کا ٹرائل جوڈیشل کمپلیکس میں ہونا چاہئے، قاضی فائز عیسیٰ بھی عمر عطا بندیال نکلے، خاور مانیکا چلہ کر کے آیا ہے ایسے بیانات تو دینے ہی تھے۔
لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ جیل میں اندر ٹرائل جتنے ہوئے ہیں وہ ماضی کا قصہ ہے،فئیر ٹرائل کا پراسیس یہ ہے کہ عدالت میں عام شہری کو آنے جانے کی اجازت ہو،آپ ایک آدمی کو سیکیورٹی نہیں دے سکتے اڈیالہ سے جوڈیشل کیمپلیکس تک نہیں لے جاسکتے،ایک آدمی کو سیکیورٹی نہین دے سکتے تو چوبیس کروڑ کو کیسے محفوظ کریں گے ،عمران خان کا ٹرائل جوڈیشل کیملیکس میں ہونا چاہیے۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ جو بھی الزامات ہیں اس کا ٹرائل کورٹ میں ہونا چاہیےُ جیل میں بالکل ٹرائل نہیں ہوسکتا،ملٹری کورٹ کے بارے میں بڑی غلط فہمی ہے،ایک کاغذ کی بنیادی پر ملٹری کورٹ نے 253لوگوُں کو سزا سنا دی جس میں کوئی گواہ نہیں کوئی ثبوت نہیں،اگر ملزم کہتا ہے کہ میرا ٹرائل اوپن کرے تو ریاست کے پاس انکار کرنے کا کوئی جواز نہیں،ملٹری کورٹس اغوا برائے تاوان نہیں بلکہ اغوا برائے بیان پر چل رہی،قاضی فائز عیسی بھی عمر عطا بندیال ہی نکلے۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی منظر نامے کے حوالے سے کوئی پیش گوئی نہیں کی جاسکتی،آٹھ مئی کو کسی کو معلوم تھا کہ اگلے ہی روز اتنا بڑا جال بچھے گا،پندرہ بیس لوگ کور کمانڈر ہاؤس کو جلا دیں گے،اتنا بڑا منصوبہ بن جائے گا کیا کوئی سوچ سکتا تھا ،اور ہم بس یہ سوچیں کہ شاید آج بھی آٹھ مئی ہو۔
اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ خاور مانیکا بھی چلے والے محلے سے ہوکرا آیا اس لئے ایسا بیان دے ڈالا،جب یہ معاملہ پہلے اٹھا تب اس نے بیوی کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے،اب وہ چلے والے محلے سے ہوکر آیا ہے تو ایسا بیان تو بنتا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی