تازہ ترین
فیض آباد دھرنا، سازش کے ثبوت نہیں ملے، فیض حمید نے ثالث کا کردار ادا کیا، کمیشن رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
فیض آباد دھرنے میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے صرف بطور ثالث کردار ادا کیا۔انکوائری کمیشن کو کسی سازش کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے ڈیڑھ سو صفحات پر مشتمل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔
رپورٹ کے مطابق ،،فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی اور آرمی چیف کی اجازت حاصل تھی۔ بحران الیکشن ایکٹ کے ایک ڈیکلیریشن میں ترمیم سے پیدا ہوا۔ رپورٹ میں مصطفیٰ ایمپیکس کیس کی روشنی میں وزیر اعظم اور وزرا کے اختیارات واضح نہ ہونے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل سماعت کرے گا۔فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن رپورٹ بذریعہ اٹارنی جنرل آفس سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی
سپریم کورٹ کل فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن رپورٹ پر جائزہ لے گی،انکوائری کمیشن نے 33 گواہان کے بیانات کی روشنی میں رپورٹ تیار کی۔
کمیشن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کو کسی سازش کے کوئی شواہد نہیں ملے،جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے صرف بطور ثالث کردار ادا کیا۔
کمیشن نے نتائج اخذ کرنے کے ساتھ 33 سفارشات بھی پیش کی ہیں، کمیشن نے مصطفیٰ ایمپیکس کیس کی روشنی میں وزیر اعظم اور وزرا کے اختیارات واضح نہ ہونے کی بھی نشاندہی کی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور