Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

سعودی عرب میں 12 ہزار افغان شہریوں سے پاکستان کے جعلی پاسپورٹ برآمد، نادرا ڈیٹا کی جانچ پڑتال شروع

Published

on

افغان شہریوں کو بڑی تعداد میں پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ سعودی عرب نے 12ہزار افغان شہریوں سے پاکستانی پاسپورٹ برآمد کر لیے۔جعلی پاسپورٹ بنانے والے گروہ کے مرکزی ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی پاسپورٹس ڈائریکٹوریٹ  اور ایف آئی اے نےتحقیقات شروع کر دی۔ افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جعلی شناختی کارڈز پر جاری کیے گئے تھے ۔۔نادرا ڈیٹا بھی کاونٹر چیک کیا جارہا ہے ۔۔معاملے کی چھان بین اور نادرا ڈیٹا کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ۔۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کے پاکستانی پاسپورٹ رکھنے پر سعودی حکام نے  پاکستانی سفارت خانہ سے  رابطہ کیا، تمام تر معاملے  سے وزرات خارجہ کو بھی آگاہ کیا جس کے بعد فوری کاروائیاں عمل میں لائیں گئیں۔

سینٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں افغان مہاجرین کےمعاملےپربحث کے دوران بھی افغان مہاجرین کے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہونے پر بات ہوئی۔

سینیٹر قادرخان مندوخیل نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفیر نے مجھے بتایاکہ اتنی بڑی تعداد میں جعلی پاسپورٹ پکڑے گئے۔افغان شہری مشین ریڈایبل پاسپورٹ بناکرباہرجارہے ہیں۔پاکستان کے ائرپورٹس پر امیگریشن حکام پیسے لیکرجعلی پاسپورٹ ہولڈرز کوباہر بھیج رہے ہیں۔

سینیٹر قادر مندوخیل نے ایف آئی اے اور دفتر خارجہ کے حکام سے شدید ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ کئی ممالک میں دھشتگردی کےواقعات میں پاکستانی پاسورٹ اور شناختی کارڈز ملےہیں،ان واقعات کی روک تھام کی جائے ملک کی بدنامی ہورہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین