Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

ون ڈے رینکنگ جاری، پہلی دو پوزیشنز پر بابر اعظم اور فخر زمان کا قبضہ

Published

on

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں بابر اعظم اور فخر زمان نے پہلی دو پوزیشنز پر قبضہ جما لیا۔ فخر زمان آٹھ درجے بہتری کے ساتھ دوسرے اور بابر اعظم پہلے نمبر پر موجود ہیں۔فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے ساتھ جاری سیریز میں اوپر تلے سنچریز سکور کیں جبکہ بابر اعظم نے دو میچوں میں بالترتیب 49 اور 65 سکور کیا۔

فخر زمان نے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کی طرف سے دیئے گئے 289 رنز کے ہدف کے پیچھا کرتے ہوئے 117 رنز بنائے اور دوسرے میچ میں 180 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے پہلے فخر زمان کی ون ڈے کی بہترین رینکنگ سات تھی، اس پوزیشن پر وہ اپریل 2021 میں پہنچے تھے۔ فخر زمان فہرست میں تیزی سے اوپر آئے۔

مردوں کی ٹیسٹ رینکگ میں سری لنکا کے کئی کھلاڑی اوپر آئے ہیں اور ان کی رینکنگ میں بہتری آئرلینڈ کے خلاف سیریز دو صفر کی جیت کے بعد آئی۔

سری لنکا کے پرباتھ جے سوریا جنہوں نے دو میچوں میں 17 وکٹیں لیں، جے سوریا چھ درجے بہتری کے ساتھ بولرز میں 13 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین