پاکستان
پاکستان فلم اور ٹی وی کے مایہ ناز اداکار شکیل سپرد خاک
فلم وٹیلی وژن کے مایہ ناز اداکارشکیل کو کراچی میں ڈیفنس فیز8کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا،نمازجنازہ میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری کے علاوہ فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
جمعرات کی سہ پہر کراچی کے نجی اسپتال میں مختصرعلالت کے بعد انتقال کرجانے والے معروف اداکارشکیل کی نمازجنازہ مسجد سلطان ڈی ایچ میں بعد نمازجمعہ ادا کی گئی،نمازجنازہ میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری،پیپلز پارٹی کے رہنما وقارمہدی،اداکاربہروزسبزواری،فیصل قریشی،شہزادرضا،آفتاب عالم،خالدنظامی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد،فنکار،دوست احباب اوراہل علاقہ نے شرکت کی۔
گورنرسندھ کا میڈیا سے بات چیت میں کہناتھا کہ بدقسمتی ہے کہ پاکستان میں جب کوئی بڑا نام دنیا سے چلا جاتا ہے،تواس کے بعدہم ان کو پذیرائی دیتے ہیں،یہی عمل ان کی زندگی میں ہونا چاہیے،دوسرے ممالک میں فنکاروں کوبہت عزت دی جاتی ہے،ایسے بے شماراداکارہیں جواپنی اداکاری سے ہماری زندگیوں خوشیوں کا سبب بنتے ہیں۔
گورنرسندھ کا کہناتھا کہ گورنرہاوس میں لیجنڈ فنڈ کے نام سے اکاونٹ تھا،وہ ساڑھے چارسال سے غیرفعال تھا،میں نے چیف سیکریٹری سے بات کی،اب وہ اکاونٹ بحال ہوگیاہے،میری پوری کوشش ہوگی کہ جو فنکاربیمارہے،ان سب کی فنڈ کے ذریعے دادرسی کی جائے۔
دیگرفنکاروں کا اس موقع پرکہناتھا کہ اداکارشکیل کی بلیک اینڈوائٹ ڈرامہ سے رنگین ڈراموں کا سفراورفنکارانہ خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوسکتا،جب بھی فلم اورٹیلی وژن کی تاریخ لکھی جائیگی تووہ اداکار شکیل کے بغیرادھوری تصور کی جائیگی،بعدازاں اداکارشکیل کی تدفین ڈیفنس فیز8کے قبرستان میں کردی گئی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور