Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

فرح گوگی نے عطا تارڑ کو 5 ارب روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا

Published

on

‏فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کی جانب سے لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ کو 5 ارب کا لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا۔

لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کے دوران بے بنیاد من گھڑت الزامات لگائے،فرحت شہزادی اپنے ٹیکس گوشواروں میں تمام اثاثے ڈیکلیئر کرچکی ہیں۔

لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ غلط بے بنیاد اور جھوٹی خبریں پھیلانے پر فوجداری اور دیوانی کے مقدمات دائر کریں گے،عطا تارڑ 7 یوم میں معافی مانگیں وگرنہ ہتک عزت اور 5 ارب ہرجانے کا دعوی دائر کیا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین