Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

فرح یاسمین شیخ اور شیما کرمانی کی ناپا میں جادوئی پرفارمنس

Published

on

نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس(ناپا)میں کلاسیکل رقاصہ فرح یاسمین شیخ(کتھک)اورشیما کرمانی(اوڈیسی)پرفارمنس پیش کی۔

ضیا محی الدین تھیٹرمیں جادوئی پرفارمنس کے لیے دونوں فنکارائیں پہلی باراکھٹی ہوئیں،کلاسیکی رقص کی ماہردونوں رقاصاؤں نے رقص کی شام کا آغازایک نظم سے کیا،جس پردونون نے شاندارپرفارمنس دی۔

جس کے بعد کتھک رقاصہ فرح شیخ نے سولوپرفارمنس کا مظاہرہ پیش کیا،اس کے بعد دونوں فنکاروں نے اردوزبان کے دوشعرا کوخراج تحسین پیش کیا۔

شیماکرمانی نے مخدوم محی الدین کی اپنی آپ کی یاد پیش کی جبکہ فرح شیخ نے ابن انشا کی کل چودھویں کی رات پرپرفارمنس دی۔

اس موقع پراستاد خورشید حسین اوراستاد ساجد حسین کو میوزیکل ٹریبیوٹ پیش کیاگیاْ

کلاسیکل رقص کی کچھا کچ بھری تقریب میں حاضرین نے تالیوں کے ذریعے دل کھول کرداد دی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین