Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بشریٰ بی بی کے داماد فاروق مانیکا مسلم لیگ ن کے پاکپتن سے متوقع امیدوار صوبائی اسمبلی

Published

on

 پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پاکپتن پی پی 193 سے میاں حیات مانیکا کی جگہ فاروق مانیکا کو ٹکٹ دینے پر غور شروع کردیا۔ میاں حیات مانیکا سابق وزیر عطا مانیکا کے بیٹے اور بشریٰ بی بی کے داماد ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں حیات مانیکا نے 2018 میں ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا تھا، فاروق مانیکا ن لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے پر الیکشن میں آزاد امیدوار تھے۔

فاروق مانیکا کی ناراضی ختم ہوگئی، وہ رانا ثناء اللّٰہ کے ساتھ پریس کانفرنس میں آئے، فاروق مانیکا ن لیگ کے سابق ایم این اے رضا مانیکا کے بھائی ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر میاں حیات مانیکا نے ن لیگ سے رابطہ نہیں رکھا، 2018 کے الیکشن میں فاروق مانیکا جیتے لیکن صبح 100 ووٹ سے ہار گئے تھے، اس حلقے میں فاروق مانیکا بھی مضبوط امیدوار ہیں۔

اس حوالے سے عطا مانیکا کا کہنا ہے کہ ٹکٹ کیلئے درخواست دینے کی تاریخ 20 نومبر ہے، الیکشن لڑنا ہے، ٹکٹ کا فیصلہ ہونے پر لائحہ عمل اختیار کریں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین