پاکستان
فرخ حبیب نے بھی پریس کانفرنس کردی
تحریک انصاف کے سابق رہنما فرخ حبیب نے نو مئی کے واقعات کی مذمت اور عمران خان کی پالیسوں پر تنقید کرتے ہوئے تحریک انصاف کو چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا،،،کہتے ہیں لوگوں کا ذہن بنایا گیا کہ ادارے ملک میں سیاست کو چلنے نہیں دے رہے۔میں نے عمران خان کو ایسی تشدد کی سیاست کے لیے جوائن نہیں کیا تھا۔
استحکام پاکستان پارٹی کے دفتر ماڈل ٹاؤن میں عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ میرے پاس آدم اور شیطان کے راستے پر چلنے کے دو ہی راستے تھے،میں تحریک انصاف کے لوگوں کو پیغام دیتا ہوں کے غلط چکر سے باہر نکلیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے سائفر کو اپنے سیاسی بیانیہ کے لیے استعمال کیا،ہمیں تو پتہ ہیں نہیں تھا کہ عمران خان نے بھی توشہ خانہ سے تحائف لیے ہوئے ہیں۔کابینہ اجلاس میں ہمیں کہتے توشہ خانہ معاملے کا دفاع کریں۔
فرخ حبیب نے چئیرمن تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد کے ووٹ کے بعد پارٹی چیئرمین نے ہمیں سکون سے بیٹھنے نہیں دیا،انہوں نے پر امن جدوجہد کی بجائے تشدد کی راہ اختیار کی،اداروں کے خلاف لوگوں کی ذہن سازی کی،یوتھ کو پیٹرول بم چلانے کی طرف لگایا ،لوگ عمران خان کے لیے لڑے لیکن انہوں نے گرفتاری نہیں دی۔
سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ بند لفافے میں القادر ٹرست معاملات پر سمجھوتہ کیا گیا،عثمان بزدار کا دفاع ہم کرتے تھے جو اپنا دفاع خود نہیں کر سکا،بشری بی بی کا عثمان بزدار پر ہاتھ تھا جس کی وجہ سے پڑھے لکھے اہل لوگوں کی جگہ بزدار جیسے کٹھ پُتلی کو وزیر اعلی بنایا،عمران خان کو ان معاملات پر جواب دینا ہو گا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی