ٹاپ سٹوریز
پارٹی ٹکٹ کے لیے باپ بیٹے میں لڑائی، نواز شریف نے صلح کرادی، اشرف انصاری کو دھکے دے کر نکال دیا گیا
عام انتخابات کے لئے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ لینے والے امیدواروں کے انٹرویو جاری ہیں، آج کے اجلاس میں فیصل آباد کے امیدواروں کی ٹکٹیں فائنل کرنے کے لئے نوازشریف کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا۔
مسلم لیگ نے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے میاں محمد فاروق اور ان کے بیٹے معظم فاروق میں ٹکٹ پر لڑائی ہوگئی، نوازشریف نے مداخلت کرکے باپ بیٹے میں صلح کرادی۔
میاں محمد فاروق کے ایک بیٹے میاں قاسم فاروق نے این اے 99 فیصل آباد پانچ سے ٹکٹ کے لئے لیگی قیادت کو درخواست دے رکھی تھی، جب کہ دوسرے بیٹے میاں معظم فاروق نے بھی اسی حلقے سے پارٹی سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ مانگا، دونوں آج ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شریک تھے۔
میاں نواز شریف نے میاں معظم فاروق سے کہا کہ اپنے والد میاں فاروق سے معذرت کریں، اور ان کی قدموں کو چھوئیں اور اپنے لئے دنیا و آخرت میں آسانیوں کے طلب گار ہوں۔
میاں معظم فاروق معذرت کے لئے اپنے والد کے پاس گئے اور معافی مانگی جس پر میاں فاروق نے اُن کی معافی کو قبول کیا اور معظم فاروق کے سر پر بوسا بھی دیا۔
قائد مسلم لیگ (ن )میاں نوازشریف نے فیصل آباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے لیگی رہنماء میاں فاروق کے بیٹے کو قرآن مجید کی آیات کا حوالہ دیکر انکی اپنے والد سے ناراضگی ختم کروا دی
"اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ہے کہ والدین بزرگ ہوجائیں تو ان کے سامنے اُف تک نہ کرو، اگر والدین… pic.twitter.com/MoNjhD9mZa
— PMLN (@pmln_org) December 19, 2023
دوسری جانب نوازشریف نے گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے اشرف انصاری کو پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے دھکے دے کر باہر نکلوا دیا۔
سابق ایم پی اے اشرف انصاری نے اجلاس میں اپنی پارٹی سے وابستگی کا احوال بتایا اور 2 منٹ سے زیادہ وقت لیا، جس پر انہیں پہلے رانا ثناء اللہ اور پھر مریم نواز نے روکا، تاہم وہ مسلسل بولتے رہے۔
اشرف انصاری کو پارلیمانی بورڈ میں انٹرویوز لینے والے دیگر رہنماؤں نے روکنے کی کوشش کی تو وہ غصے میں آگئے اور کہا کہ اگر آپ نے ہماری بات نہیں سننی تو ہمیں کیوں بلایا، میں نے ٹکٹ کی درخواست دی ہے اور فیس بھی جمع کرائی ہے۔
معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے نواز شریف نے سابق ایم پی اے اشرف انصاری سے کہا کہ آپ تو وہی ہیں ناں جو پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی حمایت کر رہے تھے، آپ اس میٹنگ سے چلے جائیں۔
اشرف انصاری نے اجلاس سے جانے سے انکار کیا جس پر نوازشریف نے گارڈرز کو انہیں باہر نکالنے کا کہا، اور گارڈز نے اشرف انصاری کو دھکے دے کر کمرے سے باہر نکال دیا۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ شخص پارٹی کے ساتھ وفادار بھی نہیں اور دوسرا بدنظمی پھیلا رہا تھا، اسے بات کرنے سے روکا گیا لیکن اس نے نہیں مانی جس وجہ سے یہ قدم اٹھانا پڑا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی