Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

فواد چوہدری اور جہلم میں ان کے گروپ نے الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا

Published

on

سابق وفاقی وزیر فوادچودھری نے الیکشن  کا بائیکاٹ کردیا ۔فوادچودھر ی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

فواد چوہدری کی طرف سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ سب سے پہلے انہیں گرفتار کیا گیا کہ وہ خود ہی الیکشن سے دسبردار ہو جائیں،جب ان کے بھائی کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا،پھر کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کیا گیا کہ دو پلاٹ ظاہر نہیں کئے، پلاٹ ایسی سوسائٹی میں ہونے کا دعویٰ کیا گیا جو جہلم میں وجود ہی نہیں رکھتی۔

فواد چوہدری نے لکھا کہ جب فیصل چوہدری کے کاغذات منظور ہوئے تو انہیں میرے کیس میں شریک ملزم بنا دیا گیا۔کوئی بھی ذی شعور شخص اندازہ لگا سکتا ہے کہ ان حالات میں الیکشن کیا ہوں گے۔

فواد چوہدری نے لکھا کہ میں خود سختیاں برداشت کرنے کو تیار ہوں لیکن اپنے دوستوں اور ووٹروں کو مصیبت میں مبتلا کرنا مناسب نہیں، اس لیے میں اور میرا گروپ الیکشن کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین