Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

فواد چوہدری وغیرہ الیکشن نہیں لڑنا چاہتے، خود گرفتاریاں دے رہے ہیں، عابد شیر علی

Published

on

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو بلوچستان والی لیول پلیئنگ فیلڈ مبارک ہو، فواد چوہدری وغیرہ نے الیکشن نہیں لڑنا وہ خود ہی گرفتاریاں دے رہے ہیں۔

فیصل آباد میں عابد شیر علی نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 102 سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن لازمی ہوں گے اور 8 فروری کو ن لیگ جیت رہی ہے، نواز شریف کا بیانیہ جیتے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کو لانے والوں اور پاکستان نے اس کا خمیازہ بھگتا، جب جب ملک کو ضرورت پڑتی ہے ن لیگ ہی عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ 9 مئی کو حملے کرنے والے اپنی سزا بھگت رہے ہیں، توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کی چوری ہم نے نہیں کروائی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین