Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

فواد چوہدری کو ضمانت کی درخواستیں دائر کرنے کے لیے 7 دن کا وقت مل گیا، آئی جی نے گرفتار نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی

Published

on

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو اُن کیخلاف مقدمات میں ضمانت دائر کرنے کیلئے سات دنوں کا وقت دے دیا، آئی جی پولیس پنجاب نے یقین دہانی کرائی کہ سابق وزیر کو ضمانت کیلئے رجوع کرنے تک گرفتار نہیں کریں گے۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت کی جس میں مقدمات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔

عدالت نے آئی جی پولیس پنجاب سے استفسار کیا کہ کیا فواد چوہدری کیخلاف 40 مقدمات ہی ہیں ؟ اس پر آئی جی پولیس پنجاب نے بتایا کہ چالیس میں سے چار خارج ہو گئے ہیں اور 36 مقدمات میں فواد چوہدری نے ضمانت نہیں کرائی۔

عدالت نے سوال کیا کہ کیا سابق وزیر کو ضمانت دائر کرنے کا موقع دیں گے تو آئی جی پولیس پنجاب نے کہا کہ فواد چوہدری کو عدالت سے رجوع کرنے سے قبل گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

عدالت نے فواد چوہدری اور اُن کے وکیل کو ہدایت کی کہ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتوں میں پیش ہوں اور مچلکے داخل کرائیں۔

سرکاری وکیل نے ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی پر اعتراض کیا اور کہا کہ کل کو قتل اور ڈکیتی کے ملزم بھی اسی نوعیت کی دادرسی کی استدعا کریں گے۔

عدالت نے باور کرایا کہ جو آئے گا،اُسے ریلیف دیں، اس معاملے کو سیاسی نہ بنائیں۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین