Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کا ساتھ بیٹھنا سیاسی قیامت کی نشانی ہوگی، فیصل کریم کنڈی

خیبرپختونخوا کے مسائل فلمی ڈائیلاگ سے نہیں مل بیٹھ کر مذاکرات سے حل ہونگے، پی ٹی آئی عمران خان کے متنازعہ ٹویٹ کو اون کرے

Published

on

گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمن اور پی ٹی آئی ایک ساتھ بیٹھ گئے تو یہ سیاسی قیامت کی نشانی ہو گی، کے پی کے مسائل فلمی ڈائیلاگ سے نہیں مل بیٹھ کر مذاکرات سے حل ہونگے، پی ٹی آئی عمران خان کے متنازعہ ٹویٹ کو اون کرے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لاہور میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب منظور وٹو کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تعلیم کا بجٹ تین ارب روپے رکھا گیا تھا جو کہ آٹے میں نمک کے برابر ہے، ملکی بحرانوں کا حل مذاکرات میں ہے، وزیر اعلیٰ سے کہتا ہوں کہ فلمی ڈائیلاگ بولنے سے کچھ نہیں ملے گا مجھے انکی مجبوری کا احساس ہے تمام مسائل کا حل مل بیٹھ کر مذاکرات کرنے سے ہے

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ سیاسی قیامت ہو گی جب مولانا فضل الرحمن اور پی ٹی آئی ایک ساتھ بیٹھیں گے، پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ عمران خان کے ٹویٹ کو اون کرے، جو پاکستان کے قانون اور آئین کو مانتا ہے اس سے تو بات ہو سکتی ہے اور جو آئین اور قانون کو نہیں مانتے ان سے بات نہیں ہوگی۔
اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب منظور وٹو نے کہا کہ انہوں نے ساری زندگی پیپلزپارٹی کے ساتھ گزاری، کچھ عرصہ بچوں کی وجہ سے ہٹ گیا تھا لیکن اب پھر بچوں کے ساتھ اپنی پارٹی میں موجود ہوں، ان شا اللہ پیپلزپارٹی اس ملک کے تمام مسائل کو حل کرے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین