ٹاپ سٹوریز
مونس الٰہی کے ملکیتی ملک پلانٹ اور کمپنی ہیڈ آفس پر ایف بی آر کے چھاپے، ریکارڈ قبضے میں لے لیا
ایف بی آر نے مونس الہٰی کے ملک پلانٹ پریما اور کمپنی ہیڈ آفس پر چھاپہ مارا اور دفتر میں ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے چھاپہ سیلز ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 38 کے تحت مارا،ریکارڈ میں سیلز ٹیکس میں کمی بیشی ہوئی تو پلانٹ اور ہیڈ آفس کو سیل کیا جا سکتا ہے۔
چھاپہ ملک پلانٹ واقع قصور میں بھی مارا گیا،پریما ملک پلانٹ پر چھاپہ سیلز ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 38 کے تحت آڈٹ کی مد میں مارا گیا۔ ملک پلانٹ پر چھاپے کے دوران سیلز اور ٹیکس کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا،
ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ میں سیلز اور اب تک دیئے گئے ٹیکس کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ چھاپے کے دوران قبضے میں لیے گئے ریکارڈ کا آڈٹ کیا جائے گا۔
ایف بی آر کی ٹیم نے پریما ملک کے ہیڈ آفس گارڈن ٹائون ابوبکر بلاک پر بھی چھاپہ مار۔سیلز اور ٹیکس کی ادائیگی میں کوئی کمی پائی گئی تو پلانٹ اور ہیڈ آفس کو سیل کر دیا جائے گا۔