Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ایف آئی اے نے صنم جاوید کی بریت کے خلاف اپیل دائر کردی

Published

on

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد میں صنم جاؤید کے کیس سے ڈسچارج ہونے پر ایف آئی اے نے اپیل دائر کردی، عدالت نے فریقین کو 18 جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ کی رخصت کے باعث سماعت ڈیوٹی جج عامر ضیا نے کی جہاں ایف آئی اے پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر ڈیوٹی جج پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ انٹرنیٹ ایک بغیر بارڈر کے میڈیم ہے جس کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا، سائبر کرائم کے پاس صنم جاوید کی جانب سے کیے گئے ٹویٹس کے تمام ثبوت موجود ہیں،پاکستان میں ٹویٹر کا کوئی بھی رجسٹرڈ آفس موجود نہیں، قانونی چارہ جوئی کے لیے امریکا نہیں جا سکتے۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ عدالت نے جسمانی ریمانڈ یا جوڈیشل کرنے کی بجائے ملزمہ کو اسی دن مقدمے سے ڈسچارج کردیا ، صنم جاؤید نے اپنے 2 لاکھ فالوورز پر مبنی ایکس اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی،ویڈیو میں ایک ادارے کے سربراہ کو قتل کرنے کی دھمکی دی ،ابھی تک صنم جاؤید نے اپنے ایکس اکاؤنٹ کی تفصیلات ایف آئی اے کو مہیا نہیں کیں،صنم جاؤید کا وائس اور ویڈیو انائلسز کرنا ہے۔

ایف آئی اے نے اپیل ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک عمران کے فیصلے کے خلاف دائر کی ۔ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ ایف آئی اے کی دائر اپیل پر 18 جولائی کو سماعت کریں گے۔گزشتہ روز صنم جاؤید کو ڈیوٹی مجسٹریٹ نے مقدمہ سے ڈسچارج کیاتھا۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. top888casino

    جولائی 16, 2024 at 6:49 صبح

    Thank you for the auspicious writeup It in fact was a amusement account it Look advanced to far added agreeable from you However how can we communicate

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین