Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ایف آئی اے نے جعلی ڈگریوں پر پی آئی اے سے نکالے گئے ملازمین کی تفصیلات حاصل کر لیں

Published

on

پی آئی اے انتظامیہ نے ایف آئی اے حکام کو جعلی ڈگریوں کے الزامات پر نکالے گئے ملازمین کی تفصیلات فراہم کردیں۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے/ اینٹی کرپشن سرکل نے قومی ائیرلائن سے برطرف ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر مراعات کی تفصیلات مانگی تھیں۔

سن 2016 سے سن 2023 تک ملازمتوں سے برخاست ملازمین کی تعداد 14 یے، پی آئی اے انتظامیہ نے مذکورہ ملازمین کے خلاف جعلی اور بوگس ڈگریوں کے الزامات کے سبب کارروائیاں کی تھیں۔

 نکالے گئے ملازمین میں ڈپٹی چیف پائلٹ آفیسر،بیگیج اٹینڈنٹ،سینئر ٹیکنیشن،سپروائزر سمیت دیگر شامل ہیں، پی آئی اے ملازمین کا تعلق پسنجر سروس،بکنگ آفس،فوڈ سروس سیکشن،پسنجر ہینڈلنگ،کارگوسیلزاینڈ سروس سیکشن سے ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین