Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ایف آئی اے کوئٹہ سرکل نے جنسی ہراسانی، بلیک میلنگ میں ملوث 2 ملزم گرفتار کر لیے

Published

on

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نےکارروائی کے دوران جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی شناخت ملک شارق اور ثاقب عباس کے نام سے ہوئی،جنھیں کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان نے لون ایپ کی آڑ میں شہری کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی،مطلوبہ رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں متاثرہ کی بیٹی کی تصاویر و ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکیاں دینے میں ملوث پائے گئے۔

ملزمان کے قبضے سے 2 عدد موبائل فونز جن میں شہری کی بیٹی کی قابل اعتراض تصاویر و ویڈیوز موجود تھیں تحویل میں لے لئے گئے،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین