Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز: ارجنٹینا ،برازیل ، ایکواڈور، وینزویلا فاتح،چلی اور کولمبیا کا میچ برابر

Published

on

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائرز  کے پہلے مرحلے کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں ،آج ہونے والے میچوں میں برازیل نے پیرو،وینزویلا نے پیروگوائے،ایکواڈور نے یوروگوائے  اور ارجنٹینا نے  بلویا کو تین صفر سے شکست دے دی ہے، جبکہ چلی اور کولمبیا کا میچ برابر رہا

دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کی ٹیم نے بلوایا کو تین صفر سے شکست دی، ارجنٹینا کی جانب سے اینزو فرنینڈز ،نکولس گونزیلس اور نکولس ٹیگفلیکو نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

5 بار کی عالمی چیمپئن برازیلین ٹیم نے پیرو کو ایک صفر سے شکست دے دی،برازیل کی جانب سے واحد گول مارکیونس نے میچ کے90 ویں منٹ میں اسکور کیا۔

وینزویلا کی ٹیم پیراگوائے  کے خلاف فتح یاب رہی، میچ کا واحد گول سولومان رونڈن نے ایڈیشنل ٹائم میں پینلٹی پر اسکور کیا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائرز  کے پہلے مرحلے میں 2 بار کی عالمی چیمپئن یوروگوائے شکست کا سامنا کر نا پڑا،ایکواڈور کی ٹیم نے یوروگوائے کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔

 فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائرز  میں  چلی اور کولمبیا کا میچ برابر ہو گیا، مقررہ وقت میں کوئی ٹیم بھی گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کینیڈا ، میکسیکو اور امریکا میں کھیلا جائے گا اور اس ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز  11 جون 2026 سے ہوگا، دنیابھر کی ٹاپ 48 ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین