ٹاپ سٹوریز
آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے کے لیے مذاکرات کا حتمی راؤنڈ شروع
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کا آخری راؤنڈ شروع ہو گیا،اسٹاف لیول معاہدے کیلئے فریقین کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ایف بی آر، وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے سینئر حکام شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بیرونی فنانسنگ، مالی خسارے اور محصولات سے متعلق مطالبات پیش کرسکتا ہے،آئی ایم ایف کو ایکسچینج ریٹ پالیسی، شرح سود پر بریفنگ دی جائے گی اور سرکاری اداروں میں اصلاحات، نجکاری پروگرام میں رفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر بھی پالیسی سطح کے مذاکرات کی نگرانی کریں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو سرکاری اداروں میں اصلاحات، نجکاری پروگرام میں رفت سے آگاہ کیا جائے گا،پالیسی سطح کے مذاکرات15نومبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی ڈیٹا پہلے ہی شیئر کیا جاچکا،پاکستان پہلےجائزے کیلئےآئی ایم ایف کی زیادہ تر شرائط پوری کرچکا ہے
جائزے کی کامیابی پر پاکستان کو تقریباً 71 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملے گی،اسٹاف لیول معائدے کی صورت میں آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ حتمی منظوری دے گا۔
3 ارب ڈالر کے قرض پروگرام میں سے پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں۔