پاکستان
فلائی جناح کا اہم روٹس پر پروازوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ
پاکستان کی سستی ترین فضائی کمپنی فلائی جناح نے اپنے نیٹ ورک کے تین اہم روٹس پرپروازوں کی تعداد میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے،نومبر2023سے کراچی تا کوئٹہ اورکوئٹہ تا اسلام آباد روزانہ پروازیں چلائے گی،کراچی اورلاہور کے درمیان یومیہ3پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
ترجمان فلائی جناح کے مطابق پروازوں میں توسیع اپنے صارفین کے ساتھ دیرپا وابستگی کو ظاہر کرتی ہے،جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ فلائی جناح اپنے مسافروں کو رابطے اور سہولت کے ساتھ بہترین سفری تجربات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔
ترجمان کے مطابق فلائی جناح کا ان روٹس پر پروازوں کی تعداد بڑھانے کا مقصد قابل رسائی اور سستے فضائی سفر کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنا ہے، فلائی جناح کا فضائی بیڑہ تین جدید ایئربس A320 طیاروں پر مشتمل ہےجو دنیا میں سب سے جدید اور زیادہ فروخت ہونے والا سنگل آئل ہوائی جہاز ہے۔اس کی اکانومی کلاس کی نشستیں کسی بھی دوسری فضائی کمپنی کی اکانومی کلاس کے مقابلے میں کہیں زیادہ کشادہ ہیں جو مسافروں کیلئے ان کے سفر کے دوران بے پناہ آرام کا باعث بنتی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ہوائی جہاز میں مفت آن لائن اسٹریمنگ سروس ”اسکائی ٹائم“کی سہولت بھی میسر ہےجو مسافروں کے لیے تفریح کے وسیع انتخاب کو براہ راست اپنی ڈیوائسز پر دیکھنےکی سہولت دیتا ہے ۔ اس کے علاوہ مسافر انتہائی مناسب قیمتوں پر دوران پرواز ”اسکائی کیفے“مینو میں شامل اسنیکس ،سینڈویچز اور لذیز کھانوں کی وسیع اقسام سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
ترجماب بت کہا کہ فلائی جناح کو حال ہی میں اپنے عزم اور خدمات کے معیار کو ثابت کرنے پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی(پی سی اے اے)کی جانب سے ہوا بازی کی صنعت میں شاندار کارکردگی کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے،مسافراب فلائی جناح کی ویب سائٹ (www.flyjinnah.com) یا کال سینٹر (111-00-00-35) یا ٹریول ایجنسیوں کے ذریعہ پروازوں میں بکنگ کراسکتے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال