Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

فلائی جناح کی پہلی سالگرہ،بہترین خدمات پر ملک کی نمبر ون ایئرلائن کا اعزاز اپنے نام کیا

Published

on

فلائی جناح نے غیر معمولی ہوائی سفری سروسز کا ایک سال مکمل کرلیا،گذشتہ 12ماہ کے دوران فلائی جناح نے ملک کےمختلف شہروں کے درمیان 4ہزار370سے زائد پروازیں چلائیں۔

پروازوں کی بروقت روانگی پرپاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خدمات کو سراہتے ہوئے،بہترین فضائی سہولیات کی حامل نمبر ون ائیرلائن قراردیا۔

فلائی جناح پاکستان کی سب سے کم کرایوں کی حامل ملکی نجی ائیرلائن اپنی پہلی سالگرہ منا رہا ہے،جس میں ایک سال کی غیر معمولی خدمات اورنمایاں کامیابیوں کا اعزازشامل ہے،پچھلے 12 مہینوں کے دوران فلائی جناح نے اپنے آپ کو مسافروں کے لیے ایک ترجیحی ایئر لائن کے طور پرمنوایا۔

فلائی جناح اندرون ملک پروازوں کا نیٹ ورک چلا رہی ہے،اورکراچی،لاہور،اسلام آباد،پشاورجبکہ کوئٹہ سمیت پورے پاکستان کے بڑے شہروں کوآپس میں فضائی رابطوں کے ذریعے جوڑرہی ہے۔

31اکتوبرکو اپنی افتتاحی پروازکے ذریعے آسمانوں کی بلندیوں پرمحوپروازہونے کے بعد سے فلائی جناح نے اپنے آپریشنل امورمیں عمدگی اورکسٹمرسروسزکو مسلسل ترجیح دی ہے،اپنے افتتاحی سال کےدوران فلائی جناح نے اپنے صارفین کے لیے پریشانی ودشواریوں سے پاک،پروازوں کی بروقت روانگی کے تجربات کو یقینی بناتے ہوئےاندرون ملک کے لیے4ہزار370سے زائد پروازیں آپریٹ کیں۔

فلائی جناح نےمسافروں کی اہمیت کے پیش نظرایک صارف دوست موبائل ایپ تیارکی،جس کے ذریعے فضائی سفرکے خواہشمندآسانی سے پروازیں بک کرسکتے ہیں،اوراپنے سفرکو ٹریک کرنے کے علاہ دیگرضروری خدمات تک بھی باآسانی رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید برآں آپریشنل ایکسیلنس کے لیے فلائی جناح کےعزم کو پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اس کی غیرمعمولی پروازکے دوران وقت کی پابندی اورمستقل مزاجی کے لیے سراہاگیا،اوراس تناظرمیں ملک کی سرفہرست ائیرلائن کا اعزازاپنے نام کیا۔

فلائی جناح اپنے آپریشنز کے دوسرے سال کا آغاز کر رہی ہے،ایئر لائن صنعت کے نئے معیارات قائم کرنے،سفر کے مجموعی تجربےکوبڑھانے اورمسافروں کی ایک بڑی تعداد کو سفری فوائد پہنچانے کے لیے اپنی رسائی کو بڑھانے پر بھرپور توجہ  مرکوز کر رہی  ہے۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین