پاکستان
گورنر سندھ سے معروف فنکار ممتاز مولائی کی ملاقات
ایک ہی گیت سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والےمعروف فنکار ممتاز مولائی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کی،کامران خان ٹیسوری نے ممتاز مولائی کو سندھی روایتی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گیتوں سے بے پناہ شہرت حاصل کرنے والے ممتاز مولائی نے گورنر سندھ سے ملاقات کے دوران صوبہ سندھ میں فنکاروں کو درپیش مسائل اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ممتاز مولائی کے سندھی لوک دھنوں پر مبنی گیت’ سندھ میں رہنے والے سارے سندھی مہمان نواز ہیں’ گانے نے عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے،اور ان دنوں سوشل میڈیا پر اس گانے نے دھوم مچارکھی ہے۔
اس موقع پر ممتاز مولائی کا کہنا تھا کہ حوصلہ افزائی پر گورنر سندھ کا مشکور ہوں، گورنر سندھ نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں عوام کےگورنر ہیں،کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ممتاز مولائی نے مختصر سے عرصہ میں اپنی منفرد پہچان بنائی ہے،ممتاز مولائی کے اردو، سندھی ، سرائیکی گیتوں نے عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے،گورنر سندھ نے ممتاز مولائی کو سندھ کی ثقافتی اجرک اور ٹوپی پیش کی۔