Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

غیرملکی کوچز مجھ میں خامی نہیں دیکھتے، ملکی کوچز کو خامیاں نظر آتی ہیں، اعظم خان

Published

on

قومی کرکٹر اعظم خان نے شکوہ کیا ہے کہ لیگ کرکٹ میں انہیں بہتر مواقع ملتے ہیں، فرنچائز ٹیمیں ان کی میچ جتوانے کی صلاحیت  جانتی ہیں لیکن پچھلے چار سالوں میں انہیں ایک بھی مکمل سیریز نہیں کھلائی گئی۔

اعظم خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھےسیریز مکمل نہ ملنے کا دکھ ہوتا ہے،مجھے پوری سیریز کھلائیں یا باہر کردیں ،مجھے درمیان نہ لٹکائیں،اگر یہی بات میرے ذہن میں ڈالی جاتی رہی کہ میں انٹرنیشنل میعار کے مطابق نہیں ہو تو میں بھی اپنا راستہ دیکھوں گا،

اعظم خان نےکہا کہ میں ساری کرکٹ صاف ذہن سے کھیلتا ہوں اگر کوئی شخص شک پیدا کرتا ہے تو میں افسردہ ہوجاتا ہوں،جب میں غیر ملکی کوچز کے ساتھ کھیلتا ہو تووہ مجھ میں کوئی خامی نہیں  نکالتے ،جب پاکستانی کوچز کے ساتھ کھیلتا ہوں مجھے لگتا ہے مجھ میں خامیاں ہیں،لیکن جب میں اپنی بیٹنگ دیکھتا ہوں مجھے لگتا ہے میں کسی سے کم نہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین