تازہ ترین
بیرون ملک سفر سے روکنے کی فہرستیں غیرقانونی ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
![The case of Dr. Aafia Siddiqui's repatriation, you should consider it as a case of extending the tenure of the Army Chief, submit the answer soon, Justice Sardar Ijaz Ishaq.](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2023/05/ISLAMABAD-HIGH-COURT-1.jpg)
فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی رائے حیدر علی کا نام پی این آئی ایل سے نکلوانے کی درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ، ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ کو نوٹس جاری کر دیئے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے عدالت میں موجود ڈپٹی اوراسسٹنٹ اٹارنی جنرل روسٹرم پر طلب کر لیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق کا برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیوں لوگوں کے نام ایسی لسٹوں ڈال رہے ہیں؟ یہ ساری لسٹیں کون بناتا ہے، پتہ نہیں کون یہ سارے نام ڈال رہا ہے، قانون میں ایسی لسٹوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ میرے موکل فیصل آباد سے منتخب ایم این اے ہیں۔ میرے موکل نے بیرون ملک جانا تھا لیکن ائیر پورٹ پر روک لیا گیا، بتایا گیا کہ نام پی این آئی ایل میں ہونے کی وجہ سے نہیں جا سکتے۔
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ پرانے نام تو بہت سے نکل گئے ہیں، باقی دیکھ لیتے ہیں کون سے رہ گئے ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بہت سے نکل گئے تو بہت سے ابھی نہیں بھی نکلے، انکو بھی دیکھیں، کبھی کسی کا پاسپورٹ ضبط کر لیتے ہیں کبھی سٹاپ لسٹ میں نام ڈالتے ہیں، ایسے نہ کریں۔ 25 اپریل کی تاریخ دے رہا ہوں، متعلقہ افسر کو بلائیں اور رپورٹ پیش کریں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور