Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

9 مئی پر عدالتی کمیشن بنائیں، بات چیت کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے چاہے بیساکھیوں والا ہی ہو، عمر ایوب

Published

on

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمرایوب نے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی ہونی چاہیے، آئین میں واضح ہے فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی۔

اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان نے ہمیں ہدایت کی کہ آئین پر کسی قسم کی سودا بازی نہیں ہوگی، ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔

عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان نے تشدد برداشت کیا، لاٹھیاں بھی کھائیں،مجھ پر دہشت گردی سمیت کئی مقدمات بنائے گئے،ایکسرے مشین چرانے کا الزام لگایا گیا۔ ایک کیس کسی کی پرانی موٹر سائیکل چھیننے کا بنایا گیا،ہم پر قتل ، اغوا اور دہشت گردی کے کیسز بنائے گئے۔

عمر ایوب نے کہا کہ فارم 47 کے ذریعے ہمارے ایم این ایز کی تعداد کم کی گئی، بات چیت کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے چاہے بیساکھیوں والا ہی کیوں نہ ہو،سانحہ 9 مئی پر بالکل کمیشن بنائیں، ہم نے آگ کا دریا عبور کیا، براہ راشت ربڑ بلٹ اور آنسو گیس شیل چلائے گئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین