Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سندھ اسمبلی میں اسی ہفتے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل، پی اے سی کی سربراہی ایم کیو ایم کو نہیں ملے گی، ذرائع

Published

on

سندھ اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کا معاملہ رواں ہفتے حل ہونے کاامکان ہے،34 محکمہ جاتی قائمہ کمیٹیاں قائم کی جائینگی،ایم کیو ایم کو آٹھ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل یا آزاد امیدواروں کو تین قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی ملنے کا امکان ہے،جماعت اسلامی کو آزاد ارکان کی حمایت ملنے کی صورت میں ایک قائمہ کمیٹی کی سربراہی ملنے کا امکان ہے،بائیس قائمہ کمیٹیوں می چیئرمین شپ حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے پاس جائینگی۔
ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ ایم کیو ایم کو نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین