پاکستان
سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلی پرویز الہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔
احتساب عدلت کے ایڈمن جج نسیم احمد ورک نے سماعت کی، نیب کی جانب سے محمد خان بھٹی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
محمد خان بھٹی کو تعمیراتی ٹھیکوں میں 1 ارب اور 25۔ کروڑ کی کرپشن کے الزام پر نیب لاہور نے گرفتار کیا۔
نیب کا موقف ہے کہ ملزم محمد خان بھٹی نے شریک ملزمان کی ملی بھگت سے گجرات میں 116 ترقیاتی منصوبوں میں 1 ارب سے زائد کی کرپشن کی،ترقیاتی ٹھیکوں میں مبینہ طور پر 1 ارب سے زائد کی کک بیکس وصول کی گئیں۔من پسند کنٹریکٹر عظمت حیات کو ٹھیکوں میں رشوت کیلئے استعمال کیا گیا۔ ملزم تعمیراتی کام شروع ہونے سے قبل ہی ٹھیکیداروں کو مکمل ادائیگیاں کرکے کمیشن وصول کرتا رہا۔ ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کی رقم محمد خان بھٹی کے زریعے چوہدری پرویز الہی اور مونس الہی کے ذاتی اکائونٹس میں منتقل ہوتی رہی۔
احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا،عدالت نے محمد خان بھٹی کو 13 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
کمرہ عدالت کے اندر محمد خان بھٹی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ میں بے گناہ ہوں میں نے تمام حقائق تفتیشی افسران کو بتا دئیے ہیں،مجھے اللہ سے انصاف کی پوری توقع ہے ،معزز عدالت بھی میرے ساتھ انصاف کرے گی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی