Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

Published

on

احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلی پرویز الہی  کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

احتساب عدلت کے ایڈمن جج  نسیم احمد ورک نے سماعت کی، نیب کی جانب سے محمد خان بھٹی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

محمد خان بھٹی  کو تعمیراتی ٹھیکوں میں 1 ارب  اور 25۔ کروڑ کی کرپشن کے الزام پر نیب لاہور نے گرفتار کیا۔

نیب کا موقف ہے کہ ملزم محمد خان بھٹی نے شریک ملزمان کی ملی بھگت سے گجرات میں 116 ترقیاتی منصوبوں میں 1 ارب سے زائد کی کرپشن کی،ترقیاتی ٹھیکوں میں مبینہ طور پر 1 ارب سے زائد کی کک بیکس وصول کی گئیں۔من پسند کنٹریکٹر عظمت حیات کو ٹھیکوں میں رشوت کیلئے استعمال کیا گیا۔ ملزم تعمیراتی کام شروع ہونے سے قبل ہی ٹھیکیداروں کو مکمل  ادائیگیاں کرکے کمیشن وصول کرتا رہا۔ ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کی رقم محمد خان بھٹی کے زریعے چوہدری  پرویز الہی اور مونس الہی کے ذاتی اکائونٹس میں منتقل ہوتی رہی۔

احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی  کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا،عدالت نے محمد خان بھٹی کو  13 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

کمرہ عدالت کے اندر محمد خان بھٹی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ میں بے گناہ ہوں میں نے تمام حقائق تفتیشی افسران کو بتا دئیے ہیں،مجھے اللہ سے انصاف کی پوری توقع ہے ،معزز عدالت بھی میرے ساتھ انصاف کرے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین