Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

جنوبی پنجاب سے تحریک انصاف کے سابق ارکان پارلیمنٹ وفاداری فوری بدلنے کی بجائے دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر گامزن

Published

on

تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کی اکثریت نے تحریک انصاف چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے سے گریز کا فیصلہ کیا ہے۔

ضلع راجن پور،ڈی جی خان اور ملتان سے تعلق رکھنے والے متعدد رہنماوں کے درمیان رابطہ ہوا۔ ووٹرز کے رجحان کو سامنے رکھتے ہوئے رہنما ابھی بھی بلے کے نشان کے خواہش مند ہیں۔

ذرائع کے مطابق ضلع راجن پور،ڈی جی خان اور ملتان سے تعلق رکھنے والے متعدد رہنماوں کے درمیان رابطہ ہوئے ہیں، ان رہنماؤں کی اکثریت کا خیال ہے کہ ووٹرز کے رجحان کو سامنے رکھتے ہوئے بلے کے نشان پر ہی الیکشن لڑا جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ ان رہنماؤں کی رائے ہے کہ بلے کا نشان بیلٹ پیپر پر نہ ہواتو پھر آذاد حیثیت میں میدان میں اترنے کی دوسری آپشن موجود ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی پبجاب کے سیاستدانوں نے دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے،سابق صوبائی وزرا ،حسین بہادر دریشک،ملک اختر،محسن لغاری ، ہاشم جواں بخت بھی فی الحال خاموش ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین