پاکستان
لاہور میں فری وائی فائی سروس 50 سے بڑھا کر 100 مقامات پر ایکٹو کردی گئی
پنجاب سیف سٹیز نے لاہور میں فری وائی فائی سروس کو 50 سے بڑھا کر 100 پوائنٹس پر ایکٹو کر دیا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیف سٹی ایمرجنسی میں شہریوں کی سہولت کیلئے فری وائی فائی سروس فراہم کر رہی ہے۔
شہری کسی بھی ایمرجنسی میں CM Maryam Nawaz Free Wi-Fi کے ذریعے پولیس اور اپنے پیاروں سے رابطہ کر سکتے ہیں،شہری فری وائی فائی سروس سے ویمن سیفٹی ایپ، پنجاب پولیس ایپ اور واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔
شہر بھر میں نصب ہر فری وائی فائی ڈیوائس کی رینج 300 فٹ کے ریڈیس تک ہے، CM Maryam Nawaz Free Wi-Fi سروس صرف ایمرجنسی میں استعمال کیلئے ہے۔ترجمان
فری وائی فائی کے ذریعے مختلف اپلیکشن کو ڈاون لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے،فری وائی فائی سروس ٹیکسی رائیڈ بک کرانے کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
فری وائی فائی ایمرجنسی سروس ویڈیو سٹریمنگ یا انٹرٹینمنٹ کیلئے نہیں ہے،فری وائی فائی سروس فیس بُک، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور ایسی دیگر انٹرٹینمنٹ ایپس کیلئے نہیں ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی