پاکستان
21 سے 27 مئی تک پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کے شدید خطرات پر الرٹ جاری
پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا،ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مئی میں درجہ حرارت میں 45 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ 21 سے 27 مئی تک پنجاب کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کے شدید خطرات ہیں۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورت حال سے آگاہ کر دیا ہے۔ فصلوں کی باقیات کو ہرگز نہ جلائیں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انتظامیہ عوامی مقامات پر صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ہسپتالوں اور موبائل ہیلتھ یونٹس میں ہیٹ سٹروک سے متعلق ابتدائی طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہو گا۔ دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں۔ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں سر ڈھانپ کر رکھیں ۔
پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بچوں بزرگوں کا خاص خیال رکھیں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور