Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

آج سے پنجاب میں درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری بڑھنے کا امکان، ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

Published

on

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارتی ( پی ڈی ایم اے) پنجاب نے رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا۔8 سے 10 مئی پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

10 اور 11 مئی کو جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارش کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ کھڑی فصلوں کو طوفان سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے،گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام کو بھی محتاط رہنا ہو گا،دوپہر کے وقت کام کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔محکمہ صحت،آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیا ہے ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ،واسا، پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا،آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں،بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔

عرفان علی کاٹھیا نے عوام سے اپیل کی کہ بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین