پاکستان
سعودی عرب میں پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند، پروازیں متاثر
واجبات کی ادائیگی میں تیکنیکی دشواری کے سبب سعودی عرب میں پی آئی اے کے جہازوں کوفیول کی فراہمی بند ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق ایندھن نہ ملنے پرجدہ(سعودی عرب)پاکستان کے مختلف شہروں میں آنے والی پروازیں 3 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکارہوئیں،جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنارہا۔
ذرائع کےمطابق جدہ سے ملتان جانے والی پرواز740 جبکہ جدہ سے لاہورکی پروازپی کے 760کی روانگی بھی التوا میں پڑگئی تھی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق سعودی فیول کمپنی کو رقم سوئفٹ کوڈ کے ذریعے ٹرانسفرکی گئی،مذکورہ کمپنی مزکورہ کمپنی کے بینک اکاونٹ میں رقم کچھ دیرمیں آجائے گی،جس کے بعد طیاروں کو فیول کی فراہمی شروع ہوجائےگی۔