لائف سٹائل
سسپنس اور تھرل سے بھری فلم ’تھرٹین‘ کے ٹیزر کی بھرپور پذیرائی
سسپنس اورتھرل پرمبنی پاکستانی فلم تھرٹین کے ٹیزر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرپذیرائی مل رہی ہے،فلم میں عدنان شاہ ٹیپو سیریل کلرکا کرداراداکررہے ہیں۔
ونٹیج پروڈکشن کی فلم تھرٹین رواں سال ستمبر میں میٹرولائیو موویز کےبینرتلے ریلیز کی جارہی ہے،فلم کے ڈائریکٹرنبیل الرحمن لطفی ہیں،نمایاں کاسٹ میں عدنان شاہ ٹیپو،سلیم معراج،تقی احمد سمیت دیگرشامل ہیں۔
فلم کا مرکزی خیال ایک ایسے سیریل کلر کے گردگھومتا ہے،جس جن کی ایک م فیملی ممبر کے ساتھ معاشرے کا ایک بھیانک اور انسانیت سوز کھلواڑ اسے ایک عام آدمی سے ایسا آتش فشاں بنادیتا ہے،جس کے انتقام کی زد میں پے درپے کئی افراد آکر موت سے دوچار ہوجاتے ہیں۔
اداکار عدنان شاہ ٹیپو فلم میں سیریل کلر جبکہ اداکارسلیم معراج فلم تھرٹین میں ایک تفتیشی آفیسر کا کرداراداکررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ہالی ووڈ میں سیریل کلرز کے موضوعات کو لے کر لاتعداد فلمیں بن چکی ہیں،مگر اس موضوع پر پاکستان میں بہت زیادہ فلمیں نہیں بنی،مضبوط اسکرپٹ پرمبنی فلم تھرٹین کے کئی مناظر میں انتہائی ڈرامائی موڑآتے ہیں،فلم کاجاندارپلاٹ اورعدنان ٹیپو اورسلیم معراج کی کردارنگاری کی بنا پر فلم تھرٹین سسپنس اورتھرل دیکھنے کے شائقین کے لیے بہترین کاوش ثابت ہوسکتی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی