لائف سٹائل

سسپنس اور تھرل سے بھری فلم ’تھرٹین‘ کے ٹیزر کی بھرپور پذیرائی

Published

on

سسپنس اورتھرل پرمبنی پاکستانی فلم تھرٹین کے ٹیزر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرپذیرائی مل رہی ہے،فلم  میں عدنان شاہ ٹیپو سیریل کلرکا کرداراداکررہے ہیں۔

ونٹیج پروڈکشن کی فلم تھرٹین رواں سال ستمبر میں میٹرولائیو موویز کےبینرتلے ریلیز کی جارہی ہے،فلم کے ڈائریکٹرنبیل الرحمن لطفی ہیں،نمایاں کاسٹ میں عدنان شاہ ٹیپو،سلیم معراج،تقی احمد سمیت دیگرشامل ہیں۔

فلم کا مرکزی خیال ایک ایسے سیریل کلر کے گردگھومتا ہے،جس جن کی ایک م فیملی ممبر کے ساتھ معاشرے کا ایک بھیانک اور انسانیت سوز کھلواڑ اسے ایک عام آدمی سے ایسا آتش فشاں بنادیتا ہے،جس کے انتقام کی زد میں پے درپے کئی افراد آکر موت سے دوچار ہوجاتے ہیں۔

اداکار عدنان شاہ ٹیپو فلم میں سیریل کلر جبکہ اداکارسلیم معراج فلم تھرٹین میں ایک تفتیشی آفیسر کا کرداراداکررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہالی ووڈ میں سیریل کلرز کے موضوعات کو لے کر لاتعداد فلمیں بن چکی ہیں،مگر اس موضوع پر پاکستان میں بہت زیادہ فلمیں نہیں بنی،مضبوط اسکرپٹ پرمبنی فلم تھرٹین  کے کئی مناظر میں انتہائی ڈرامائی موڑآتے ہیں،فلم کاجاندارپلاٹ اورعدنان ٹیپو اورسلیم معراج کی کردارنگاری کی بنا پر فلم تھرٹین سسپنس اورتھرل دیکھنے کے شائقین کے لیے بہترین کاوش ثابت ہوسکتی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version