پاکستان
اسلام آباد ایئرپورٹ پر فل سکیل ایمرجنسی مشق کا انعقاد
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرفل اسکیل ایئرپورٹ ایمرجنسی مشق کا کامیاب انعقاد کیا گیا،تاکہ ہوائی اڈے پر ہوائی جہاز کے حادثے کا اندازہ لگایا جا سکے۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرفل اسکیل ائیرپورٹ ایمرجنسی ایکسرسائزکا انعقاد کیاگیا۔
مشق کا مقصد ہنگامی صورتحال کے لیے درکارکوششوں کا جائزہ لیناتھا،اوراسے مذید مربوط بناناتھا،مشق کے دوران بوئنگ ٹرپل سیون ساختہ طیارے میں آگ لگنے کا فرضی ماحول بنایاگیا،جس کے بعد بچاؤ کی کارروائیاں کی گئیں۔
مشق میں ائیرلائنز آپریٹنگ کمیٹی،گراونڈ ہینڈلنگ ایجنسیز،مختلف اسپتالوں کے علاوہ ہنگامی خدمات پرماموراہلکاروں کے علاوہ اے ایس ایف کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
پاکستان آرمی ایوی ایشن نے ہیلی کاپٹر اور ہنر مند میڈیکل ٹیم نے بھی حصہ لیا،مشق کے دوران اداروں کا کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں رسپانس ٹائم کو بھی جانچاگیا۔