Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نواب شاہ ایئرپورٹ پر فل سکیل ہنگامی مشق

Published

on

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سےنواب شاہ ہوائی اڈے پر فل اسکیل ہنگامی مشق کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق مشق کا مقصد ہنگامی صورت میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی تیاری کی سطح کو جانچنا تھا۔

سول ایویشن ریسکیو اینڈ فائر فائٹنگ سروسز، پی اے ایف فائر بریگیڈ، سٹی فائر بریگیڈ بھی مشق میں شریک ہوئے،مشق میں ریسکیو 1122، ایدھی ٹرسٹ، این ایم سی، سول ڈیفنس، سٹی ٹریفک پولیس اور نجیب میڈیکل سنٹر نوابشاہ کے پیرا میڈیکس نے بھی شرکت کی۔

فائر پٹ میں جیٹ فیول جلا کر فرضی ہوائی جہاز حادثے کے نتیجہ میں لگنے والی آگ بجھائی اور امدادی کارروائیاں کی گئیں،ترجیہی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی اور پھر ہسپتالوں منتقل کیا گیا۔

مشق کا اختتام بحث اور تنقیدی سیشن کے ساتھ ہوا جس میں تمام سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی،ڈی سی نواب شاہ اور ایس ایس پی نوابشاہ کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین