پاکستان
خنجراب پاس کے قریب برفانی تودے کی وجہ سے پھنسے 180 سیاحوں کو ایف ڈبلیو او نے ریسکیو کر لیا
14 اپریل 2024 کو خنجراب پاس سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک برفانی تودہ گرنے سے سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی تھی۔برفانی تودے کی لمبائی 150 میٹر اور اونچائی 25 میٹر تھی،خنجراب پاس جانے والی 60 سے زائد گاڑیاں اور 180 سے زائد زائرین اور سیاح خاندان پھنس گئے تھے۔
ایف ڈبلیو او کی بھاری مشینری کو فوری طور پر برفانی تودے کو ہٹانے کیلئے کام پر لگا دیا گیا،اس مشکل وقت میں پاک فوج کے میڈیکل سٹاف نے بھی پھنسے متاثرین کو طبی امداد فراہم کی۔شدید سرد موسم کے باعث پھنسے ہوئے سیاحوں خاص طور پر خواتین اور بچوں کو صحت کے متعلق سنگین خطرات لاحق تھے۔
برفانی تودے کے دونوں اطراف ایف ڈبلیو او نے محفوظ پناہ گاہوں کے ساتھ ساتھ پھنسے ہوئے خاندانوں کو بنیادی سہولیات بھی فراہم کیں۔سیاحوں کو سردی سے بچانے اور طبی امداد فراہم کرنے کیلئے عارضی رہائش کا بھی انتظام کیا گیا،برفانی تودے کے دونوں جانب 48 متاثرہ مریضوں کو ایف ڈبلیو او کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کے عملے نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
ایف ڈبلیو او کی جانب سے متاثرہ سیاحوں کو کھانا اور پینے کا صاف پانی بھی پہنچایا گیا،سردی سے متاثرہ 30 سے زائد مریضوں کو ایف ڈبلیو او کے میڈیکل روم میں طبی امداد مہیا کی گئی۔سخت موسم اور حالات کے باوجود بھی ٹریفک کی روانی کیلئے کام رات کے وقت جاری رہا۔ایف ڈبلیو او کی ٹیم نے لگاتار کام کرکے برفانی تودہ ہٹانے کا کام مکمل کیا اور سڑک کو ٹریفک کیلئے بحال کیا۔
برفانی تودہ ہٹانے اور سڑک کو کھولنے کے بعد، تمام پھنسے ہوئے سیاحوں کو سوست میں محفوظ علاقے میں منتقل کیا گیا۔ایف ڈبلیو او کی منصوبہ بندی اور بروقت کاروائی نے پھنسے ہوئے سیاحوں کو جان لیوا خطرات سے بچایا۔متاثرین نے ایف ڈبلیو او کی انتھک محنت اور بے لوث کوششوں کو خوب سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی