ٹیکنالوجی
جی 20 فنانشل بورڈ نے کرپٹو فرمز کے لیے سفارشات شائع کردیں، کوئی کرپٹو پلیئر ریگولیٹری پیرامیٹرز سے باہر آپریٹ نہ کرے، بورڈ کا انتباہ
دنیا کے 20 ترقی یافتہ ملکوں کے گروپ جی 20 کے فنانشل سٹیبلٹی بورڈ نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر متفقہ قوانین نے کرپٹو فرمز کے پاس کوئی آپشن نہیں چھوڑا سوائے اس کے کہ وہ کرپٹو ایکسچینج پر بنیادی حفاظتی اقدامات متعارف کرائیں.
فنانشل سٹیبلٹی بورڈ نے جی 20 کی طرف سے درخواست پر کرپٹو اثاثوں میں تجارت کرنے والی فرمز کی نگرانی کے لیے سفارشات شائع کی ہیں، بورڈ نے ٹیرا یو ایس ڈی/ لونا کوائن کے خاتمے کی روشنی میں سٹیبل کوائن کے لیے بھی سفارشات پر نظرثانی کی ہے۔
ببورڈ نے اپنی سفارشات میں کہا کہ حالیہ واقعات نے ثابت کیا ہے کہ اگر کرپٹو سٹیبل کوائن کے روابط روایتی فنانس سے مزید گہرے ہوتے ہیں تو کرپٹو اثاثوں کی مارکیٹ کے اثرات وسیع مالیاتی نظام تک پھیل سکتے ہیں۔
کرپٹو سٹیبل کوائن مرکزی دھارے کے فنانس پر انحصار کرتے ہیں اس سے پہلے کہ یہ سیکٹر اتنا بڑا ہو جائے، مفادات کے تصادم سے بچنے کے لیے مضبوط گورننس، مناسب رسک مینجمنٹ پر توجہ دی جائے اور کمپنی کیش سے کسٹمر کی رقم کو الگ کیا جائے۔
بورڈ نے نوٹ کیا کہ نومبر 2022 میں ایف ٹی ایکس کے خاتمے نے کرپٹو فرمز کی کمزوریوں کو اجاگر کیا، اس لیے تمام ملک جو جی 20 کے رکن نہیں وہ بھی ان سفارشات پر عمل کریں۔ ایف ٹی ایکس بہاماس بیسڈ تھا جو جی 20 کا حصہ نہیں۔
فنانشل سٹیبلٹی بورڈ کے سیکرٹری جنرل جون سنڈلر نے کہا کہ کرپٹو اثاثوں کے پلیئرز کو ریگولیٹری پیرامیٹرز سے باہر آپریٹ کرنا یا موجود قوانین کی عدم تعمیل کا عمل بند کرنا ہوگا، اب کرپٹو پلیئرز یہ نہیں کہہ سکتے کہ ریگولیٹری وضاحت موجود نہیں کیونکہ ہمارا فریم ورک ان معیارات کو واضح کرتا ہے جن کا اطلاق ہونا چاہئے۔
کرپڑو سیکٹر میں پچھلے سال کی مندی کے بعد بٹ کوائن 13 ماہ کی بلنفد ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، اس سیکٹر کو رپل لیب کی تاریخی قانونی فتح سے تقویت ملی، رپل لیب نے ریگولیٹرز کو چیلنج کیا تھا کہ امریکی سکیورٹیز قانون کے تحت ٹکنز کو کس حد تک آنا چاہئے۔
یورپی یونین نے پہلے ہی کرپٹوسیٹ مارکیٹوں کے لیے دنیا کے پہلے جامع اصولوں کی منظوری دے دی ہے، لیکن FSB کے ‘گلوبل بیس لائن’ کے کم از کم معیارات ایسے دائرہ اختیار کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں جو آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور