Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سحر و افطار کے دوران گورنر ہاؤس میں بھی گیس سلنڈر استعمال ہو رہا ہے، کامران ٹیسوری کا شکوہ

Published

on

Sindh Governor's promise to change was not fulfilled, conflict in the ruling coalition

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سحر و افطار کے دوران گورنر ہاؤس میں بھی گیس کی عدم دستیابی کا شکوہ کردیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ سحراور افطار میں گیس بحران بدقسمتی  کی بات ہے،گورنر ہاؤس میں بھی سلنڈراستعمال ہورہا ہے، ایم ڈی سوئی سدرن سے کئی مرتبہ رابطہ کرنے کی کوشش کی،خداواسطہ دیا، ایم ڈی کو پیغام پہنچایا آئیں مل کر گیس لوڈشیڈنگ کا کوئی حل نکالیں،ایم ڈی بہت مصروف ہیں،شاید ان کے پاس اس مسئلے کیلئے وقت نہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ آصف زرداری کو مفاہمت کیلئے مانا جاتا ہے،آصف زرداری کی مفامتی پالیسی سے ملک کو فائدہ ہوسکتا ہے،صدر اور وزیراعظم مل بیٹھ کر عوام،ملک کا سوچیں،صدرمملکت سے مزار قائد پر ملاقات ہوئی،انہوں نے سیل آف ہوپ کا پوچھا،صدر بھی سیل آف ہوپ کا پوچھ رہے ہیں تو اس کامطلب ہمارے کام کی دھومہے،ایسی سیل اہم مقامات پر ہونی چاہئے تاکہ حکمرانوں کے کانوں تک عوام کی آواز پر پہنچے۔

گورنرسندھ نے کہا کہ امید کی گھنٹی اور آئی ٹی کلاسز بند نہیں ہونے دیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین