پاکستان
سحر و افطار کے دوران گورنر ہاؤس میں بھی گیس سلنڈر استعمال ہو رہا ہے، کامران ٹیسوری کا شکوہ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سحر و افطار کے دوران گورنر ہاؤس میں بھی گیس کی عدم دستیابی کا شکوہ کردیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ سحراور افطار میں گیس بحران بدقسمتی کی بات ہے،گورنر ہاؤس میں بھی سلنڈراستعمال ہورہا ہے، ایم ڈی سوئی سدرن سے کئی مرتبہ رابطہ کرنے کی کوشش کی،خداواسطہ دیا، ایم ڈی کو پیغام پہنچایا آئیں مل کر گیس لوڈشیڈنگ کا کوئی حل نکالیں،ایم ڈی بہت مصروف ہیں،شاید ان کے پاس اس مسئلے کیلئے وقت نہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ آصف زرداری کو مفاہمت کیلئے مانا جاتا ہے،آصف زرداری کی مفامتی پالیسی سے ملک کو فائدہ ہوسکتا ہے،صدر اور وزیراعظم مل بیٹھ کر عوام،ملک کا سوچیں،صدرمملکت سے مزار قائد پر ملاقات ہوئی،انہوں نے سیل آف ہوپ کا پوچھا،صدر بھی سیل آف ہوپ کا پوچھ رہے ہیں تو اس کامطلب ہمارے کام کی دھومہے،ایسی سیل اہم مقامات پر ہونی چاہئے تاکہ حکمرانوں کے کانوں تک عوام کی آواز پر پہنچے۔
گورنرسندھ نے کہا کہ امید کی گھنٹی اور آئی ٹی کلاسز بند نہیں ہونے دیں گے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں